آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے یوگنڈا نے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں یوگنڈا کی قیادت برائن مسابا کریں گے
جبکہ پاکستانی نژاد کھلاڑی ریاضت علی شاہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یوگنڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ یوگنڈا نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ افریقہ ریجن کوالیفائر ٹورنامنٹ میں زمبابوے کو شکست دیتے ہوئے میگا ایونٹ میں جگہ بنائی تھی۔
وہ یوگنڈا کی ٹیم کے لیے اب تک 57 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 34 کی اوسط سے 1212 رنز بنائے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے یوگنڈا کے سکواڈ میں برائن مسابا (کپتان)، ریاضت علی شاہ (نائب کپتان)، کینیتھ ویسوا، دنیش نکرانی، فرینک این سُبُوگا، رونق پٹیل،
روجر مُکاسا، کوسمس کیوُٹا، بلال حسن، فریڈ اچیلم، روبنسن اُوبویا، سائمن سیسازی، ہینری سینیوندو، الپیش رام جانی اور جُما میا جی شامل ہیں
خیال رہے کہ یوگنڈا ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 3 جون سے افغانستان کے خلاف گیانا میں میچ سے کرے گی۔