پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح "،
کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے آر سی اے کے ندیم عمر کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: علی حسین
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ندیم عمر کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد کلب لیول کا ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ بھی شروع کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انو بھائی پارک گراؤنڈ پر مہمان خصوصی علی حسین نائب صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدر تقریب چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کرکٹ کے فروغ کیلئے زون سات کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔
اعظم خان اسٹنٹ سیکریٹری آرسی اے کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ زون سات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس کی واضح مثال ہے کہ زون سات نے گراس روٹ لیول کے تمام ٹورنامنٹس انڈر- 13 ، انڈر-16 اور انڈر-19 میں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے زون سات کے صدر مظہر اعوان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو خر اج تحسین پیش کیا کہ وہ زون میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں جس کے لیے ہمارے تمام تر وسائل ان کے ساتھ شامل ہو نگے۔
زون سات کے صدر مظہر علی اعوان نے اس موقع پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زون سات ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کو جاری رکھے گی۔
تقریب میں جوائنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی، اسسٹنٹ سیکرٹری وصال انصاری، محمد احمد نقوی، زون چار کے صدر مسرت رضا، زون چھ کے صدر ضیاء احمد صدیقی، زون دو کے سیکریٹری نصرت اللہ، خازن ظفر خان ،
زون چار کے خازن نوشاد احمد خان، زون سات کے سیکریٹری عبد الرؤف اور زیب اقبال ریحان علی فاروقی سیف اللہ خان جاوید اقبال اول خان محمود الحسن عبدالحمید کے علاوہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔