نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے T20 ورلڈ کپ 2024ء کے سکواڈ میں شامل نہ ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جارح مزاج بیٹر نے 123 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر تین ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے۔
انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر تین ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے۔کولن منرو نے 2020 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ سے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
کولن منرو نے سری لنکا میں 2006ء کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 13-2012ء کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران تینوں فارمیٹس میں اپنا بین الاقوامی آغاز کیا۔
وائٹ بال فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کولن منرو 2016ء سے 2019ء تک کیویز کی T20 اور ODI ٹیموں کا ایک اہم حصہ تھا جس نے 2014ء اور 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور 2019ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ میں شرکت کی۔