اذلان شاہ ہاکی کپ ؛ پاکستان کو شکست ؛ جاپان پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

جاپان نے 30ویں سلطان اذلانن شاہ کپ کے چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

مقررہ وقت تک پاکستان اور جاپان کے مابین میچ 2-2 گول سے ڈراء رہا، جاپان نے پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ٹیم نے گذشتہ ایونٹ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا۔ صدرپی ایچ ایف شہلا رضا اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی پاکستان ہاکی کو شاندار کارکردگی اور ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد۔

پاکستان اور جاپان کے مابین فائینل میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے ایکدوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کیئے گئے۔ پاکستان دوران میچ آٹھ پینلٹی کارنر ملے جس پر پاکستان ٹیم کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی۔

جاپان نے کھیل کے بارہویں منٹ میں کھلاڑی سیرین تناکہ کے ذریعہ گول سکور کرکے برتری حاصل کی جوکہ کھیل کے34ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے فیلڈ گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے کھلاڑی عبدالرحمن نے کھیل کے 37ویں منٹ میں گول سکور کرکے پاکستان کی برتری قائم کردی جوکہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 47ویں منٹ میں کھلاڑی ماٹسوموٹو نے فیلڈ گول سکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا ۔

پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں پاکستان ٹیم کارکردگی نہ دکھا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، ارشد لیاقتگول نہ سکور کرکسکے ، پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلہ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول عماد بٹ نے سکور کیا۔

جاپان نے پینلٹی شوٹ آؤٹس 1-4 گول سے جیت کر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ کی سلور میڈلسٹ قرار پائی۔ یادرہے کہ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا۔ فائینل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ رانا وحید اشرف کے نام رہا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا، سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پاکستان ہاکی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 12 مئی کو پاکستان واپسی کے لئے رانہ ہوگی۔

error: Content is protected !!