سید فخر جہان کا ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

مشیرکھیل اور امور نوجوانان کا ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

..پشاور(زوہیب احمد)

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوان سید فخر جہان نے سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک تہنیتی بیان میں مشیر کھیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین اور یقینا داد کی مستحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کے قومی ہاکی ٹیم کی کم بیک اور اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل میچ تک پہنچنا واقعی ایک حوصلہ افزا امر ہے۔

مشیر کھیل نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز پانے والے بنوں سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی صفیان خان کو بھی مبارکباد دی ہے اور انکی بہترین کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور امید ہے کہ ہماری ٹیم کی یہی جستجو آئیندہ بھی برقرار رہے گی اور آنے والے وقتوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہمارے کھلاڑی غیر متزلزل جذبے کیساتھ اپنی بہتر پرفارمنس جاری رکھیں گے اور ورلڈ چیمپین کا اعزاز اپنے ملک کیلئے لائیں گے۔

error: Content is protected !!