ریجنل ہاکی چیمپئن شپ ضلع خیبر نے نوشہرہ کی ٹیم کو ہرا دیا

ریجنل ہاکی چیمپئن شپ ضلع خیبر نے نوشہرہ کی ٹیم کو ہرا دیا

پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ریجنل ہاکی چیمپئن شپ میں ضلع خیبر کی ٹیم نے نوشہرہ کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ افتتاحی میچ کے موقع پر آر ایس او پشاور کاشف فرحان صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سید ظاہر شاہ ہدایت اللہ اور کوچ یاسر اسلام بھی موجود تھے ۔

میچ میں امپائرنگ کے فرائض فرمان اور قیصر نے انجام دئیے ۔ خیبر کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول کئے دو گول خیبر سے سمیع نے کئے جبکہ آفاق اور توحید نے ایک ایک گول کیا

جبکہ نوشہرہ کی ٹیم نے عزیر ۔ عتیق اور ارسلان نے ایک ایک گول کیا ۔ یوں ریجنل ہاکی چیمپئن شپ کا پہلا میچ خیبر کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول کرکے جیت لیا ۔

تعارف: News Editor