اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل آفیشل حمزہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹکے ٹیکنیکل آفیشل حمزہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ،ہاکی اولمپئن رحیم خان اولمپئن سید مصدق حسین انٹرنیشنل ہاکی امپائر ا فیض محمد فیضیکی خصوصی شرکت

پشاور(زوہیب احمد)

ہاکی اولمپئن رحیم خان نے پشاور کے ابھرتے ہوئے ٹیکنیکل آفیشل حمزہ خان جنہوں نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض سرانجام دیئے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ منعقد کیا۔

سابق وزیرکھیل اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ اولمپئن سید مصدق حسین ورلڈ پینل انٹرنیشنل ہاکی امپائر اور منیجر امپائر ایشیاء فیض محمد فیضی،

انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عبدالرؤف خان، انٹرنیشنل کوچز لطیف خان اور حیات اللہ، ندیم خان، واصف خان، انٹرنیشنل ہاکی امپائرز حمزہ خان اور ابصار خان، ہاکی کے کھلاڑی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

جنہوں نے حمزہ خان کا استقبال کیا۔ سید عاقل شاہ نے سید حمزہ خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی سہراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاکی کے فروغ میں نمایاں مقام رہا ہے

اور خیبرپختونخوا نے ہر دور میں نامی گرامی ہاکی اولمپئنز اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز نہ صرف ہاکی بلکہ دوسری کھیلوں میں بھی جنم دیئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ خیبرپختونخوا سے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دی۔

جس پر انہیں اچھی کارکردگی پر اے گریڈ پروموشن ملی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد ورلڈ ہاکی کوالیفائنگ پولینڈ میں ہو رہا ہے جہاں اگر پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرتا ہے تو پاکستان کو بہت سے کھیلوں کے مواقع میسرہونگے۔

سید عاقل شاہ نے کہاکہ حکومت نے جس طرح اذلان شاہ میں ہاکی ٹیم کو سراہا اسی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دینی چاہیئے تاکہ پاکستان کے اس قومی کھیل کو عالمی سطح پر فروغ مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور سپورٹ کی۔ اگر قومی ٹیم کو اسی طرح سپورٹ کیا جائے تو ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

یہ کھلاڑی اس سے بھی اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر اولمپئن مصدق حسین، اولمپئن رحیم خان نے بھی حمزہ خان کی کارکردگی کو سراہااور امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور

وفاقی حکومت نہ صرف ہاکی بلکہ دوسرے کھیلوں پر توجہ دیگی تاکہ ان سے منسلک دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

تعارف: News Editor