پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس ٹورنامنٹ ؛ لاھور بورڈ نے سپورٹس جنرل ٹرافی جیت لی

لاھور بورڈ نے سپورٹس جنرل ٹرافی جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)

پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس ٹورنامنٹ 2023،24 کی تقریب تقسیم انعامات پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے 36،بورڈز کے ڈائریکٹر سپورٹس اور آفیشلز نے شرکت کی،

25،کھیلوں میں پاکستان بھر کے بورڈز سے 11000،کھلاڑیوں جن میں بوائز اور گرلز نے شرکت کی یہ ٹورنامنٹ پورا سال پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتے ہیں، لاھور بورڈ نے 375،پوائنٹ کے ساتھ جنرل ٹرافی اپنے نام کی،

کمشنر، چیرمین لاھور بورڈ زید بن مقصود اور سیکرٹری لاھور بورڈ میڈم بشری بی بی نے کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر سپورٹس ضیاء سبطین کو خراج تحسین پیش کیا اور لاھور بورڈ کی کارکردگی کو سراہا،

حال ہی میں ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ٹیم میں لاھور بورڈ کے 2،کھلاڑی ٹیم کے ممبر تھے، پرائم منسٹر پاکستان، چیف منسٹر پنجاب مریم نواز، کمشنر لاہور نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ،

پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی کرکٹ ٹیم سری لنکا دورہ پر روانہ ہو ری ہے لاھور بورڈ کے 3،کھلاڑی ٹیم کے ممبر ہیں

error: Content is protected !!