پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز کے ویزے جاری

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز جائے گی، نیدرلینڈز سے قومی ٹیم نیشنز کپ کےلیے پولینڈ جائے گی۔

واضح رہے کہ تاخیر سے ویزے جاری ہونے کی وجہ سے ٹیم کی روانگی پانچ دن بعد ہوگی، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ الٹمنس نیدرلینڈز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔

قومی ہاکی ٹیم 28 مئی کو نیشنز کپ میں شرکت کیلئے پولینڈ روانہ ہوگی ، گرین شرٹس ٹیم 31 مئی کو ملائیشیاء کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

تعارف: News Editor