کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا فائنل جیت لیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے آئی پی ایل 2024 کا فائنل جیت لیا۔

کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے سن رائزز حیدر آباد کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 113 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

یاد رہے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

حیدرآباد: کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو شکست دے کر انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ چنئی میں کھیلے گئے

آئی پی ایل کے فائنل میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس طرح کولکاتا نائٹ رائڈرس تیسری بار آئی پی ایل چیمپین بن گیا ہے۔

انڈین پریئمیر لیگ 2024 کا فائنل میچ آج چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ قبل ازیں سن رائزز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کھیل کا انتہائی خراب مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 113 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

کپتان پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 24 رنز بناپائے۔ اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 20، ہینرک کلاسن نے 16 اور نتیش کمار نے صرف 13 رنز بنائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے آندرے رسل نے 19 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پورے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 114 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 10.3 اوورز میں حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ونکٹیش ایئر نے شاندار 52 رنز بنائے۔ وہیں رحمان اللہ گرباز نے 39 رنز بنائے

error: Content is protected !!