پاکستانی اسپورٹس کی بحالی اور ہاکی کی ترقی اولین ترجیح ہے ؛ حنیف عباسی

 مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی نے پاکستانی اسپورٹس کی بحالی اور بالخصوص قومی کھیل ہاکی کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔

ان کا کہنا یے کہ ترقی کا سفر 2018 میں جہاں چھوڑا تھا وہاں سے آغاز کر دیا ہے. حنیف عباسی نے ان خیالات کا اظہار وقار النساء وومن کالج راولپنڈی میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا افتتاح پر کیا۔

اس موقع پرممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی کے ساتھ دانیال چوہدری ، فیصل غوری گروپ ہیڈ الائیڈ بنک اور کارمک ڈیلان پولیٹیکل سیکریٹری ٹو برٹش ہائی کمیشن بھی موجود تھے۔

حنیف عباسی کے مطابق کھیلوں کی ترقی کے لیے حکومت ، پرائیویٹ سیکٹر اور ٹیکنوکریٹ پر مشتمل بہترین ماڈل لارہے ہیں۔ گورنمنٹ کالج وقار النساء پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں ہاکی کی آسٹرٹرف موجود ہے،

ترقی کا سفر 2018 میں جہاں چھوڑا تھا آج وہاں سے آغاز کر دیا ہے۔راولپنڈی میں ہیلتھ، تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر پاکستان مسلم ن نے بنایا ہے۔

2018 میں میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں 20 کے قریب ہاکی آسٹروٹرف کا جال بچھایا۔ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا وقار النساء کالج میں قیام آنے والے وقت میں خواتین ہاکی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

فیصل غوری گروپ ہیڈ الائیڈ بنک نے اس موقع پر مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ الاہیڈ بنک قومی کھیل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہاکی میں الائیڈ بنک کوچز اور دیگر معاملات میں سپورٹ کرے گا۔

اولمپئن خواجہ جنید کے مطابق ہاکی کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ لاہور اور اسلام آباد کے باد راولپنڈی میں تیسری خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کوالیفائیڈ کوچز اور ہاکی کا سامان مہیا کرے گا۔

error: Content is protected !!