انڈر 23 ہاکی مقابلے ۔ پشاور اور سوات نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر 23 ہاکی مقابلے ۔ پشاور نے ہزارہ ریجن کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات کے روز انڈر 23 ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا۔ پشاور اور ہزارہ ریجن کی ٹیموں کے مابین لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر مقابلہ ہوا جو کہ پشاور کی ٹیم نے تین صفر سے جیت لیا

پشاور کی جانب سے سلیم عمر اور مناف نے ایک ایک گول کیا مقررہ وقت تک ہزارہ کی ٹیم کوئی بھی گول نہ کرسکی یوں یہ مقابلہ تین صفر سے پشاور کی ٹیم نے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فلک اور مراد نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ وقاص اور ہدایت اللہ نے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے فرائض انجام دئیے ۔۔

 

دوسرے میچ میں  انڈر 23 ہاکی مقابلے ۔ سوات نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بنوں اور سوات کی ہاکی ٹیموں کے مابین لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں پہلے سیمی فائنل مقابلہ اختتام پذیر ہوا ۔ پہلے سیمی فائنل میں بنوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا

پہلے کوارٹر میں بنوں نے تین گول کئے تھے لیکن سوات کے کھلاڑیوں نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے تین کے مقابلے میں پانچ گول کرکے سیمی فائنل جیت لیا ۔

مقابلہ بہت سنسنی خیز رہا بنوں کی جانب سے ثاقب مامون اور محسن نے ایک ایک گول کیا جبکہ سوات کی جانب سے یاسر نے دو ظہیر اور عارف نے گول کیا

میچ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے فرائض وقاص اور ہدایت اللہ نے انجام دئیے جبکہ ایمپائرنگ شاہد اور مراد جبکہ تھرڈ ایمپائر کے فرائض فرمان نے انجام دئیے

تعارف: News Editor