ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی

ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

پولینڈ کے شہر گینیز ناؤ میں کھیلے جارہے اس ایونٹ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ نہ ہوسکا۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے میچ ملتوی کر دیا گیا۔ اب یہ میچ کل ہوگا۔

پاکستان اور کینیڈا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے ہوگا۔ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ فرانس اور ملائیشیا کا میچ بھی بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان پہلا میچ تھا۔

اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔ گنزیزنو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان، حنان شاہد اور ابوبکر محمود نے گول کیے۔

اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 9 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں میزبان پولینڈ، جنوبی کوریا، آسٹریا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں

جبکہ گروپ بی میں پاکستان، فرانس، ملائیشیا اور کینیڈا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ 5 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔

تعارف: News Editor