انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ ؛ تیسرے روز دو میچز کھیلے گٸے

کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوس ایشن کے تعاون سےکسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ۔

ہاکی چیلنج کپ کے تیسرے روز دو میچز کھیلے گٸے ۔پہلے میچ میں کسٹم اور ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیمیں مد مقابل آٸیں ۔۔۔۔کسٹم کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو باآسانی ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔۔۔

دن کے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔۔۔۔ڈسٹرکٹ کیماڑی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا ۔۔۔۔

اولمپیٸن ہیسم خان , اولمپیٸن ناصر علی ,کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اولمپیٸن حنیف خان اور کسٹم انفورسمینٹ کے ڈاٸریکٹر اسپورٹس نعیم احمد نے فاتح ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

ہفتے کے روز کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ میں دو میچز کھیلے جاٸیں گے ۔۔

error: Content is protected !!