ہاکی چیلنج کپ کے دوسرے روز چار ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گٸے

کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوس ایشن کے تعاون سےکسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ۔ہاکی چیلنج کپ کے دوسرے روز چار ٹیموں کے درمیان دو میچز کھیلے گٸے ۔۔

پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ساوتھ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوٸے ڈسٹرکٹ ساوتھ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی

جمعرات کے روزکھیلےگٸے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی ٹیمیں مد مقابل آٸیں ۔۔۔

ڈسٹرکٹ ملیر نےحریف ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوٸے 1-4 سے کامیابی سمیٹی ۔۔۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹم انفورسمینٹ ایس ایم رضا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوٸے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

اور میچ کے بہترین کھلاڑی کو پانچ ہزار روپے کی انعامی رقم پیش کی ۔۔ ڈاٸریکٹر اسپورٹس نعیم احمد نے مہمان خصوصی
ڈپٹی کلیکٹر کسٹم انفورسمینٹ ایس ایم رضا نقوی کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم انفورسمینٹ ایس ایم رضا نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوٸے بتایا کہ انہیں اس ایونٹ میں شرکت کرکے کافی خوشی محسوس ہوٸی ان کا کہنا تھا کسٹم کا موٹو ہے کہ وہ کھیل اور کھلاڑی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا چاہتی ہے ۔

کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں کسٹم کھیلوں کی مزید سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرے گا اور ماضی کی طرح کسٹم کی اسپورٹس ٹیمیں پاکستان کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پروان چڑھاٸیں گی ۔۔۔

error: Content is protected !!