ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز اپنے افتتاحی ایڈیشن کے لئے تیار
ایجبسٹن (20 جون 2024)
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا ایونٹ بننے کو تیار ہے۔ اس انوکھی لیگ میں ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ یافتہ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو کرکٹ کے منظرنامے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظورشدہ یہ لیگ 3 جولائی سے 13 جولائی تک برطانیہ میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے میدانوں میں کھیلی جائے گی۔
اس لیگ کی نمایاں خاصیت پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا جس پر دنیا بھر توجہ مرکوز ہے اس میچ کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔
اجے دیوگن اس لیگ کے بڑے شیئرہولڈر ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے میٹورا ڈویلپرز کے ساتھ ملکر انگلینڈ چیمپیئنز کو خریدا ہے۔
ڈبلیو سی ایل میں دنیا بھر سے بڑے نام جیسے شعیب ملک ، شاہد آفریدی ، مصباح الحق، وہاب ریاض ، سرفراز احمد، روی بھوپارہ یوراج سنگھ ، ہربجن سنگھ، سریش رائنا ، عرفان پٹھان اور کرس گیل شامل ہیں۔