ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپیئنز کی کامیابیاں جاری ہیں،

پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ چیمپیئنز کو شکست دے کر پاکستان چیمپیئنز چوتھی کامیابی حاصل کرکے اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں، اس سے قبل انہوں بھارت کو شکست دی تھی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان چیمپیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 197 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود 64 اور شعیب ملک 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپیئنز کی ٹیم 117 رنز ہی بنا سکی۔انگلینڈ کی جانب سے فل مسٹرڈ 30 اور کیون اوبرائن 24 رنز بنانمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 3 جبکہ عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا شائقین کرکٹ پاکستان چیمپیئنز کو پاکستان کی موجودہ ٹیم سے بہتر قرار دے رہے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!