ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو ہرادیا

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو ہرادیا

نارتھمپٹن (11 جولائی 2024)

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز اور جنوبی افریقہ چیمپیئنز اپنے اپنے میچ جیت لئے
پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے انگلینڈ چیمپیئنز کے210 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔

پہلے اوور میں کرس گیل کے آؤٹ ہونے کے باوجود ڈوین اسمتھ اور چیڈوک والٹن نے مضبوط آغاز یقینی بناتے ہوئے پاور پلے کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 65 رنز بنائے۔

والٹن نے خاص طور پر کرس شوفیلڈ کا نشانہ بناتے ہوئے چھٹے اوور میں 20 رنز بنائے۔ اگرچہ اسمتھ کو سمت پٹیل نے 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تاہم کرک ایڈورڈز نے رنز کی رفتار کو برقرار رکھا۔

والٹن نے شوفیلڈ کی پٹائی جاری رکھتے ہوئے 8 ویں اوور میں 3 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ انہیں روی بوپارا نے 12 ویں اوور پویلین کی راہ دکھائی

انہوں 42 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ والٹن کے جانے کے بعد ایڈورڈز 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور ویسٹ انڈیز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہوگیا۔

تاہم ایشلے نرس اور جیسن محمد نے 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 67 رنز بنائے ۔ نرس اور ڈیرن سیمی نے ہدف کا تعاقب مکمل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں سے فتح دلائی۔ والٹن کو ان کی دھماکہ خیز اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ چیمپیئنز نے پہلے بیٹنگ کی انہیں پہلا دھچکا لگا اس وقت لگا فل مسٹرڈ سیموئل بدری کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ کیون پیٹرسن اور ایان بیل نے اننگز کو مستحکم کیا اور ٹیم کو 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز تک پہنچایا۔

پیٹرسن نے 19 گیندوں پر 42 رنز بنائے لیکن وہ آٹھویں اوور 80 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بیل اور روی بوپارا نے چوتھی وکٹ کے لئے 118 رنز کی شراکت قائم کی۔

بیل نے 64 گیندوں پر 97 رنز بنائے اور بوپارا نے 30 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس کی بدولت انگلینڈ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

تعارف: News Editor