ڈبلیو سی ایل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
تارتھمپٹن (11 جولائی 2024)
ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کے ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو ہرادیا
جنوبی افریقہ چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے دیئے گئے 211 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔
سریل ایروی نے 57 گیندوں پر 184.21 کے اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ناقابل شکست 105 رنز بنائے۔
ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ جیک سنی مین نے 47 گیندوں پر 6 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔
دونوں نے ملکر دوسری وکٹ کے لیے 183 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور پاکستان کے بولنگ اٹیک کے پرخچے بکھیردیئے۔ واحد وکٹ جے پی ڈومنی کی تھی جو سہیل خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے انہوں نے 8 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 51 اور شرجیل خان نے 36 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سہیل مقصود نے 24، شاہد آفریدی نے 20 اور عبدالرزاق نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر اور ڈیل اسٹین نے بالترتیب 19 اور 24 رنز دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سریل ایروی کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا