ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مں بھارت اور آسڑیلیا مدمقابل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مں بھارت اور آسڑیلیا مدمقابل

نارتھمپٹن (12 جولائی 2024) نارتھمپٹن میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں انڈین چیمپیئنز کا مقابلہ آسٹریلین چیمپیئنز سے ہوگا۔

یہ میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ چیمپیئنز کی لڑائی ہے جو ایک تاریخ رکھتی ہے۔ 2003 کے ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے ناقابل فراموش فائنل سے لیکر 2011 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں یوراج سنگھ کی بہادری

اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کے سخت مقابلوں تک ان دونوں ٹیموں بھرپور مقابلے کئے ہیں۔

بھارتی ٹیم میں یوراج سنگھ، سریش رائنا اور پٹھان برادران جیسے آئیکون ایک بار پھر نیلی جرسی میں میدان میں اتریں گے جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے لیجنڈز بریٹ لی، ایرون فنچ اور ٹم پین جیسے کھلاڑیوں سے ہوگا۔

تعارف: News Editor