نیو یارک اسٹرائیکرز نے میکس 60 کیریبین لیگ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیو یارک اسٹرائیکرز نے میکس 60 کیریبین لیگ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

دبئی ; میکس 60 کیریبیئن ٹورنامنٹ کے لئے نیو اسٹرائیکرز نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اسورو ادانا، کارلوس بریتھویٹ، تھیسارا پریرا اور سنیل نارائن ٹیم کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے

جو 18 اگست کو کیریبین جائنٹس کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

میکس 60 کیریبین لیگ کے نیویارک اسٹرائیکرز نے جو ٹیم میدان میں اتاری ہے اس میں تھیسارا پریرا، سنیل نارائن، امباتی رائیڈو، اسورو ادانا، کارلوس بریتھویٹ، محمد وسیم، دنیش رام دین، جوش براؤن، محمد جواد اللہ، اکشے نائیڈو، الیسینڈرو مورس، ٹرائے ٹیلر، مچل اوون، کے کاڈووکی فلیمنگ اور برینڈن میک مولن شامل ہیں ۔

میکس 60 کے ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کے ساتھ ساتھ مختلف لیگز میں شرکت سے متعلق نیو یارک اسٹرائیکرز فرنچائز کے مالک ساگر کھنہ کا کہنا ہے

کہ نیو یارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کے ارکان مشکل ترین سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے اسٹائل اور مزاج دونوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میکس 60 میں کرکٹ شائقین گزشتہ ٹورنامنٹس کی طرح سنسنی خیر مقابلوں کی توقع کرسکتے ہیں۔

نیویارک اسٹرائیکرز نے ابوظبی ٹی 10 کے ساتھ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے دوسرے سیزن کی ٹرافی بھی جیتی تھی۔
جیسے جیسے میکس 60 کیریبین لیگ قریب آرہی ہے۔ ہر جگہ کرکٹ شائقین کا جوش وجذبہ بڑھ رہا ہے۔ لیگ نے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!