انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ فارمیٹ میں بلے بازوں کی رینکنگ جاری کر دی،

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا اور انگلینڈ کے ہیری بروک کا چار درجے ترقی کے بعد تیسرا نمبر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ردو بدل نہیں ہوا، جس میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!