لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے رنکلز کو چھپانے کیلئے آٹھ کروڑروپے کی ٹرف میں میخیں ٹھونکنے کا انکشاف
مسرت اللہ جان
پشاور…خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تاریخی لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں غیر معیاری ٹرف کی انسٹالیشن کے بعد ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے تحفظات کے بعد نامعلوم افراد نے رنکلز کو چھپانے کیلئے اس میں میخیں ٹھونک دی ،
کم و بیش بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر اسلام آباد کی انتظامیہ انٹرنیشنل معیار کا ہاکی ٹرف لگانے کیلئے یہ ٹھیکہ ایک کینڈین نژاد پاکستانی کنٹریکٹر کو دیا تھا جنہوں نے چھ ماہ کے بجائے اسے ایک سال میں مکمل کیا
لیکن انسٹالیشن کے بعد ہاکی ٹرف پر رنکلز کی شکایت سمیت فواروں کے خراب ہونے اور گول پوسٹ کے غیر معیاری ہونے کی نشاندہی خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن نے کردی
اور اس حوالے سے ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر سید ظاہر شاہ نے اپنے تحفظات سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو آگاہ کیا
جس کے بعد سابق ڈی جی سپورٹس خالد خان نے ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس مس رشیدہ غزنوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جنہوں نے بھی اپنی رپورٹ اس حوالے سے جمع کروادی اورٹرف کو غیر معیاری قرار دیا
پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر اسلام آباد کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اسلام پر مشتمل کمیٹی نے لالہ ایوب ہاکی ٹرف کا دورہ کیا لیکن انہوں نے اس معاملے پر میڈیا سے درخواست کی کہ ان کے دورے کو ظاہر نہ کیا جائے ،
جس کے بعد لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے ٹرف کے حوالے سے خاموش چھا گئی ، کچھ عرصہ قبل خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے بھی اپنے والد لالہ ایوب اولمپیئن کے نام سے بنے اس سٹیڈیم کے ٹرف پر تحفظات کا اظہار کیا تھا
اور ٹرف میں رنکلز کی نشاندہی کی گئی نامعلوم افراد کی جانب سے رنکلز کو ختم کرنے کیلئے اس پر میخیں ٹونک دی گئی تھی جس کا انکشاف گذشتہ روز ہوا