قومی کھیل کی بہتری کے لئے سخت احتساب اور شفاف سکروٹنی ناگزیر۔۔ اوورسیز ھاکی فیملی۔۔
اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر قومی کھیل کو بہتری کی طرف گامزن کرنا ہے تو ماضی کے کرپٹ عہدیداران جن پر متعدد قومی اداروں میں مبینہ کرپشن کے کیسز بھی چل رہے ہیں
ان کا سخت سے سخت محاسبہ ہونا ضروری ہے اور قومی کھیل کے نام پر جو لوٹ مار کی گئی اس کا حساب لینا چاہیے
اور صاف اور شفاف سکروٹنی کے ذریعے نئی کانگریس اور ایمان دار اور بے داغ ماضی رکھنے والے عہدیداران کو لانا چاہئے تاکہ قومی کھیل ترقی کی طرف گامزن ہو اور اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کیا جائے۔
آرمی چیف اور صدر پاکستان اور وزیراعظم سے درخواست ہے کرپٹ عناصر کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے کیونکہ اگر انہی کرپٹ عہدیداران جنہوں نے قومی کھیل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے کے ہاتھوں میں ھاکی کی باگ ڈور دی گئی تو پاکستان کا قومی کھیل اور زیادہ تنزلی کا شکار ہو جائے گا۔۔
طاہر علی شاہ اوورسیز پاکستانی، صدر جی او سی پولینڈ