کانگریس کا اجلاس غیر آئینی ہے خودساختہ سیکرٹری توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔حید حسین سید
مجھےعدالت سے حکم امتناعی ملا ہوا ہے آئینی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سیکرٹری ہوں۔
ایف آئی اے کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے،مفاد پرست ٹولے نے رانا مشہود کو مس گائیڈ کیا۔
جب تک کرپشن کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں،عدالت کا فیصلہ نہیں آ جاتا حکومت ان کی سپورٹ بند کرے۔
ہاکی کو ٹریک پر لے آۓ تھے کرپٹ ٹولہ ہاکی فیڈریشن پر قبضہ اور کھیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
مفاد پرست ٹولہ کی لوٹ مار پرصدرپاکستان،وزیر اعظم،آرمی چیف،آئی پی سی منسٹر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
عدالت جو بھی فیصلہ کرے ہمیں قبول ہو گا۔پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو۔
کراچی( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر)
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئینی سیکرٹری ہوں۔عدالت نے حکم امتناعی دیا ہوا ہے۔مفاد پرست ٹولے کا کانگریس اجلاس غیر آئینی اور خود ساختہ سیکرٹری لیٹر جاری کر کے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔جس پر ان کو نوٹس دیا ہوا ہے۔
ڈی نوٹیفائی ممبرز پر مشتمل کانگریس کا اجلاس بلایا گیا جس میں نہ بلوچستان شامل ہے نہ سندھ،کشمیر،اسلام آباد،بلکہ آدھا پنجاب بھی شامل نہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین سید نے پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،ممبر ایونٹ کمیٹی تنویر احمد پر مشتمل وفد سے ملاقات کرتے ہوۓ کیا۔
ہاکی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے حیدر حیسن سید نے بتایا کہ ہم ہاکی کو ٹریک پر لے آۓ تھے لیکن مفاد پرست اور کرپٹ ٹولہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
مفاد پرست ٹولہ کی لوٹ مار پرصدرپاکستان آصف زرداری ،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ،آرمی چیف حافظ عاصم منیر،آئی پی سی منسٹر رانا ثناء اللہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
اس ٹولے میں شامل افراد ایک دوسرے کے سخت خلاف تھے جن پر کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے لیکن اب ایک ہوگۓ کیونکہ ان کے مفادات مشترکہ ہیں۔
حیدر حسین نے مزید بتایا کہ فیڈریشن کے نام پر فیک اکاؤنٹس بناۓ گے کیش کی صورت میں بے تحاشا پیسہ نکالا جا رہا ہے یہ پیسہ کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کے بجاۓ پتا نہیں کدھر خرچ کیا جا رہا ہے۔
حیدر حسین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایف آئی اے میں ان کی کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں اوپر سے چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کو اس ٹولے نے مس گائیڈ کیا
اور کروڑوں روپے کے فنڈز لیۓ جا رہے ہیں۔حیدر حسین نے مزید بتایا کہ حکومت کو چاہیۓ کہ جب تک ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل نہیں یو جاتی اور عدالت کا فیصلہ نہیں آ جاتا
ان کی پشت پناہی بند کی جاۓ۔عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا۔ حیدر حسین نے کہا کہ 15 سال پہلے والی سیاست دوبارہ شروع ہو گئی ہے مفاد پرست ٹولہ ہاکی کو تباہ کر کے چھوڑے گا۔