پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 57ویں کانگریس اجلاس
پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
مزکورہ اجلاس میں پاکستان بھر سے 63 کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ کانگریس ممبران کے علاوہ پی ایچ ایف سے ملحقہ یونٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.
پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی خاں کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
کانگریس ممبران کی منظوری کے بعد متوازی ایسوسی ایشنز اور غیر آئینی معاملات میں ملوث افراد کے خلاف تا حیات پابندی سمیت سخت قانونی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران گزشتہ کانگریس اجلاس کے منٹس، ڈیجیٹل میڈیا رائٹس اور آڈٹ پیرا کی منظوری لی گئی ۔ پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے اکتوبر 2023 تا اگست 2024 تک کی رپورٹ پیش کی۔
جس کو کانگریس ممبران نے سراہا۔ اسکے علاوہ 2024-24 اور 2024-25 کے بجٹ کو بھی منظور کیا گیا۔جبکہ ہاکی لیگ کے حوالے سے بھی کانگریس ممبران سے منظوری لی گئی۔
اسکے علاوہ ممبران کی منظوری سے پی ایچ ایف قوانین جمہوری انداز میں مرتب کرتے ہوئے فنانس سمیت 25 قوانین کی ترمیم کی گئی۔ دیگر اہم امور کی کانگریس ممبران سے منظوری لی جائے گی۔