ڈپٹی کمشنر ہاکی سوات ٹورنامنٹ ، زلمی الیون کی جیت

ڈپٹی کمشنر ہاکی سوات ٹورنامنٹ ، زلمی الیون کی جیت

ڈپٹی کمشنر سوات ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں تیسرا میچ زلمی الیون اور ینگ سٹار الیون کے مابین کھیلا گیا ،

سوات ہاکی ٹرف پر کھیلے جانیوالے میچ کے موقع پر سابق صدر ہاکی ایسوسی ایشن خادم خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ سوات ہاکی ایسوسی ایشن کے ملک ودان بھی موجود تھے ،

جن کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا ، زلمی الیون نے کھلاڑیوں نے ابتداءسے ہی گراﺅنڈ کو اپنے قابو میں رکھا اور مسلسل چار گول کرکے اپنی برتری قائم کردی

جو کھیل کے اختتام تک جاری رہی یوں یہ میچ زلمی الیون نے چار صفر سے جیت لیا ، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن

سوات کے زیر نگرانی ڈی ایس او یہ چیمپئن شپ منعقد ہورہا ہے جس میں سوات کے مختلف کلب حصہ لے رہے ہیں.

تعارف: News Editor