خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد

پشاور کی تقریب میں باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں کو خصوصی کارڈز سے نوازا

رپورٹ: غنی الرحمن

خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باکسنگ کھلاڑیوں کو ان کی نمایاں کارکردگی اور کھیل میں ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی سرکاری کارڈز دیے گئے۔

تقریب کے مہمانان خصوصی خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) عثمان گل، صدر اظہر علی خان، اور سیکرٹری خیضراللہ جان تھے، جنہوں نے باکسنگ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عبیداللہ خان ،علی احمد سمیت دیگرمردوخواتین باکسرزکو بھی خصوصی کارڈ پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باکسنگ ایسوسی ایشن کے چییرمین عثمان اور صدر اظہر علی خان نے صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی

اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اعزازات کو اہم قرار دیا۔ عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا میں باکسنگ کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کی جائیں گی اور نوجوان باکسرز کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خیضراللہ نے کہاکہ اس تقریب کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!