پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں سال نومبر میں مسقط میں جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی

پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں سال نومبر میں مسقط میں جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی.

..(اصغر علی مبارک)…

پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم رواں سال نومبر میں مسقط میں جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپسے کیا جائے گا

قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ21 ستمبر تا 10 اکتوبر لفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ،ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی ,یکم جنوری 2003 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے۔

یاد رہےکہ مئی 2023میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ پاکستان کی مسلسل تیسری بار کسی فائنل میں ناکامی تھی۔

یاد رہے کہ 5سال قبل 2019 میں آخری مرتبہ جونیئر ہاکی چیمپئن شپ لاہور میں کھیلی گئی تھی,پاکستان میں ہاکی کا ڈومیسٹک سٹرکچر زبوں حالی کا شکار ہے۔ملک میں اِس وقت ہاکی کا کوئی بنیادی سٹرکچرموجود نہیں۔

سکولوں،کالجوں اور مخلتف یونیورسٹیوں میں بھی ہاکی کھیلنا بند ہو چکا ہے ایسی صورت 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کھیل کے نوجوان کھلاڑی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں,

ماضی میں ملک کے چاروں صوبوں میں ڈیپارٹمنٹل ہاکی کھیلی جاتی تھی اُس وقت مختلف علاقوں سے ہاکی کا ٹیلنٹ سامنے آتا تھا

یاد رہے کہ سکولوں، کالجوں اور کلبز میں ہاکی کا کم ہوتا رجحان اس کھیل کی تنزلی کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ اس و قت ملک میں قائم ہاکی کلب قومی ٹیم تک کھلاڑیوں کی رسائی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

خیال رہے کہ 12 دسمبر ، 2023کوجونیئر عالمی ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو 2-4 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی,ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے

آخری کواٹر فائنل پاکستان اور اسپین کے درمیان ہواتھا، پاکستان کی جانب سے کھیل کے 12 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے کھیل تک برقرار رہی تھی۔

تاہم اسپینش ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے خلاف کھیل کے تیسرے کوارٹر میں یکے بعد دیگرے چار گول اسکور کر کے اپنی ہار کو فتح میں تبدیل کردیاتھا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کاکہناہےکہ مقامی سطح پر کھیل کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں، فیڈریشن کی کوشش سے ہی وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل ہاکی بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ,

مختلف سرکاری اداروں کے مابین ہاکی کے میچز ہوں گے جس کا باقاعدہ آغاز ہونا باقی ہے۔ ملک کے صرف مخصوص علاقوں میں ہاکی کی سرگرمیاں ہونے کی وجہ سے مخصوص صوبوں سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنتے ہیں۔

اس وقت قومی ہاکی ٹیم میں صوبہ بلوچستان اور سندھ سے کوئی کھلاڑی نہیں ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر سے بھی کھلاڑی قومی ٹیم میں آئیں۔

گلگت بلتستان یا کشمیر سے کھلاڑی قومی ٹیم میں نہیں ہیں لیکن ان دونوں علاقوں میں ہاکی کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہر علاقے میں بچوں کو ہاکی کھیلنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سٹرکچر کو مکمل بجال کریں گے۔وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک میں ہاکی کو فروغ دیا جائے گا.

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!