اقراء یونیورسٹی میں کھیلوں کی بنیاد پر داخلے کے لیے اوپن ٹرائلز کا اعلان

اقراء یونیورسٹی میں کھیلوں کی بنیاد پر داخلے کے لیے اوپن ٹرائلز کا اعلان۔

ڈائریکٹر اسپورٹس،اقراء یونیورسٹی۔

ٹرائلز میں کرکٹ، تائیکوانڈو، کراٹے، تیر اندازی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن،

روئنگ، باسکٹ بال و دیگر کھیل شامل ہیں۔

ٹرائلز 8 سے 12 ستمبرتک مختلف کیمپسزمیں ہوں گے۔ ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی۔

کراچی (اسپورٹس لنک) اقرا یونیورسٹی نے سال 2024 -2025 کے لیے کھیلوں پر مبنی داخلہ ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کا مقصد ملک میں ایتھلیٹس کو فروغ دینا ہے اور وہ سو فیصد تک اسکالرشپ دے رہی ہے۔ ٹرائلز 8 سے 12 ستمبر تک مختلف کیمپسزمیں ہوں گے۔

کراچی میں اقراء یونیورسٹی کے ٹرائلز اقراء یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ ساتھ کھیل کی بنیاد پر اسکالرشپ حاصل کرنے والے کسی بھی بیرونی کھلاڑیوں کے لیے ہیں۔

ٹرائلز میں کرکٹ، تائیکوانڈو، کراٹے، تیر اندازی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، روئنگ، باسکٹ بال و دیگر کھیل شامل ہیں۔

داخلوں کے حوالے سےمزید معلومات کیلئے یونیورسٹی کے کسی بھی کیمپس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔۔

تعارف: News Editor