ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد پی ایس بی نے فنڈز جاری کردیئے

 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد پی ایس بی نے فنڈز جاری کردیئے

(اصغر علی مبارک)

پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد جو گزشتہ روز ختم ہو گئی پاکستان سپورٹس بورڈ نے23ملین روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی ہے ہمیں دلاسہ دیا گیا ہے کہ رقم مل جائے گی ,

چین میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو ہرا کر برائونز میڈل جیتا ہےجس پر چین میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے برانزمیڈل جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کو 100 ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے

اور کہا کہ برانز میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں۔بھارت نے چین کو شکست دیکر پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتاہے

پاکستان سپورٹس بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق پی ایچ ایف نے جب دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے ہی ٹکٹیں بک کرالی ہیں تو پی ایس بی نے اصل رسیدیں موصول ہونے پر ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے فنڈز روکنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار د یا تھا اور کہا کہ پی ایچ ایف نے جس رقم کا تقاضہ کیا تھا وہ طے معیار سے کافی زیادہ تھی۔

پی ایچ ایف نے 27 کھلاڑیوں اور چھ آفیشلز کے لیے 55 ملین روپے سے زائد کے بجٹ کے ساتھ 60,000 امریکی ڈالر کی درخواست کی تھی،

پی ایس بی نے اس کے بجائے 19 کھلاڑیوں اور چار آفیشلز کے لیے سفری اخراجات دینے کرنے کی پیشکش کی تھی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق، پی ایچ ایف کو پہلے ہی 37.5 ملین روپے اور 59.15 ملین روپے فراہم کیے جا چکے ہیں،

جبکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی شرکت کے لیے مزید مالی معاونت کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کے کھانے، رہائش، ہوائی ٹکٹوں اور ویزا فیس کے اخراجات شامل ہیں۔

پی ایس بی نے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں تین ہفتے کا تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا اور کھلاڑیوں کے قیام کا انتظام اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فہرستیں، کمپیوٹر کلیئرنس پروفارماز، انڈر ٹیکنگز، اور شورٹی بانڈز سمیت مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر ہوئی
پی ایس بی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ پی ایچ ایف کے آئین کے آرٹیکل 9.5 کے تحت فیڈریشن اپنے فنڈز خود اکٹھا کرنے کی ذمہ دار ہے۔

تعارف: News Editor