پشاور ، روایتی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

روایتی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

فائنل میں چارسد اور پشاور کی ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)

روایتی انٹرڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی فائنل میں چارسد اور پشاور کی ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا دونوں ٹیموں نے 29-29 پوائنٹس بنائے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر شبقدر شایان علی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مشعل ملک ، اے ڈی سپورٹس ارشد خان سابق ڈی ایس او تحسین اﷲ ، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر جنرل سیکرٹری سید سلطان بری ،

ڈسٹرکٹ چارسدہ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر نیاز احمد جنرل سیکرٹری محب للہ ملنگ جان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ چارسدہ کی جانب سے ضلع میں روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے محکمہ سپورٹس کے زیر انتظام کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

جس کا فائنل میچ پشاور اور چارسدہ ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جو کہ انتہائی سنسنی خیز رہا اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے 29-29 پوائنٹس بنائے جس پر دونوں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر قیصر خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں جب کھیل کے میدان آباد ہو تو اس معاشرے کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے نوجوانوں کا کھیل کھود میں حصہ لینا کتنا لازمی ہے۔

چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔اس لئے مستقبل میں بھی یہی روایت برقرار رکھی جائے گی اور تواتر کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ میں مردان ، نوشہرہ ، صوابی ، پشاور اور چارسدہ کی ٹیموں نے حصہ لیاتھا ۔

تعارف: News Editor