پاکستان کے مشہور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پنلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔
سہیل عباس ملائیشین ہاکی ٹیم کے معاون کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور ملائیشین ہاکی ٹیم کیلئے پنلٹی کارنر کے شعبہ میں بہتری پر کام کریں گے۔
سہیل عباس اور ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، اگلے چند روز میں سہیل عباس ملائیشیا چلے جائیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سہیل عباس کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہے۔ سہیل عباس نے ملائیشین ہاکی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،
پاکستان کی طرف سے 315 میچز میں 348 گول سکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے سہیل عباس کا ملائیشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے،
دوسری جانب، سابق کپتان وسیم احمد نے اپنے ساتھی کھلاڑی سہیل احمد کے ملائیشین ہاکی کی بطور کوچ جرسی پہننے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔