جونئیر ہاکی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخواہ کی ہاکی ٹیم کی بہترین پرفارمنس ،
آصف باجوہ ، شہبازسینئر اوررانا مجاہد ٹیم سے ملنے کیلئے آئے
اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جونئیر ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں خیبرپختونخواہ کی اے ٹیم کا مقابلہ کسٹم سے ہوا ،
مقابلے کے آغاز میں کسٹم نے پہلا گول کیا جو دوسرے ہاف تک خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے برابر کرلیا دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا
تاہم ڈیپارٹمنٹ کے مقابلے میں خیبرپختونخواہ کی نئی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی لیکن کوارٹر فائنل میں کسٹم کی ٹیم سے خیبرپختونخوا ہ کی ٹیم تھری فور سے ہار گئی
کسٹم کی ٹیم میں پاکستان ہاکی جونئیر ٹیم کے کھلاڑی کھیل رہے تھے میچ کے اختتام پر خیبرپختونخواہ کی نئی ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رانا مجاہد ،
آصف باجوہ اور شہباز سینئر سمیت طاہر زمان اور ممبران ایف بی آر خیبرپختونخواہ کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے گراﺅنڈ پہنچ گئی ،
اس موقع پر رانا مجاہد نے بہترین کھیل پر خیبرپختونخواہ کی ٹیم کو د س ہزار جبکہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے بھی دس ہزار روپے خیبرپختونخواہ کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے دئیے.