آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

آسٹریلین ہائی کمشنرنیل ہاکنز کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی پاکستان آسٹریلیا روابطہ کی بحالی کے خواہشمند ہیں،

لاہور آمد پر ان کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کرایاگیا۔ نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ ہاکی کے میدان میں پاکستان کا ماضی بہت شاندار رہاہے۔

کئی نامور اولمپئنز پاکستان کی پہچان ہیں۔ ٹیلنٹ اب بھی ہے، مستقبل کے اولمپئن میدان میں ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا مل کر ہاکی کے میدان میں بہت کچھ کرسکتےہیں، دونوں ممالک مل کر اس کھیل کو نئی زندگی دے سکتےہیں۔

اس کھیل میں بہتر پلاننگ کے ساتھ انویسمنٹ اور حکومتی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیل ہاکنز نے لاہور میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔

خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں سابق کپتان ڈاکٹر خواجہ طارق عزیز، اولمپئن منظور الحسن، المرا فاونڈیشن کی چیئرپرسن صوفیہ وڑائچ، ڈی آئی جی محبوب للہ،

ڈی نورپراجیکٹ کے امجد وٹو، معروف آرٹسٹ اور سماجی ورکر جمی انجینئر، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور کوچ قدیر بشیر نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

اکیڈمی کوچ محب اللہ نے ٹیچرز ڈے کا کیک کاٹا، اس موقع پر ان کو خواجہ جنید اکیڈمی کی جانب سے نئی موٹر سائیکل کا تحفہ بھی دیاگیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پرورلڈ ٹیچرز کی ڈے کی تقریب میں آمد پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز اور ان کا اہلیہ کا استقبال اولمپئن خواجہ جینید، ڈی آئی جی محبوب للہ اور صوفیہ وڑائچ نے کیا۔

اکیڈمی کے بچوں نے گلدستہ پیش کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر کو پنجاب کی خصوصی ثقاقت کے طورپر پگڑی بھی پہنائی گئی۔ نیل ہاکنز کی ملاقات ننےہاکی پلیئرز سے کرائی گئی،

بچوں کو میدان میں دیکھ کر نیل ہاکنز بہت خوش ہوئِے اور امید ظاہر کی کہ ایک دن یہ بچے پاکستان کی جانب سے بھی ضرور کھیلیں گے۔ پاکستان اور ہاکی سے خصوصی محبت رکھنے والےنیل ہاکنز کو ہاکی کا تحفہ بھی پیش کیاگیا۔

کے جے ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید کے مطابق نیل ہاکنز سے بہت لگاو رکھتے ہیں، ان کی یہاں آمد کا مقصد قومی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا۔

فروری مارچ میں جرمن ٹیموں کو پاکستان بلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے بعد یقنی طورپر آسٹریلین کلبز بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تعارف: News Editor