انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی
جس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو شاندار پرفارمنس کا ریوارڈ مل گیا۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میں 20 وکٹیں لینے والے نعمان علی بھی آٹھ درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے، ساجد خان کی بھی بارہ درجے ترقی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سلمان آغاکی چھے رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روُٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انڈیا کے جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے
اور وراٹ کوہلی چھے درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کرنے کے بعد 19 سے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں اںڈیا کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں ان کی رینکنگ میں 3 درجے ترقی ہوئی ہے۔
جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انڈیا کے روی چندرن اشوین دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے
جبکہ پاکستان کے نعمان علی 8 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں ان کی ٹیسٹ بولروں میں 9 ویں پوزیشن ہے۔ پاکستان کے ساجد خان 12 درجے ترقی کے بعد 38 نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پندرہویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جدیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔