کاغذی شیر گھرمیں ڈھیر ; بھارت کو 25 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

کاغذی شیر گھرمیں ڈھیر ; بھارت کو 25 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

(اصغر مبارک)

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 25سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے بھارت کو 1999 کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارت کو 25 سال بعد 3 ٹیسٹ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

خیال رہے بھارتی بیٹر روہت شرما اور کوہلی سیریز میں بری طرح ناکام رہے، روہت شرما نے 6 اننگز میں 91 رنز جبکہ ویرات کوہلی نے 93 رن بنائے۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 25رنز سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت میں کھیلی گئی 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو تینوں میچوں میں شکست سے دوچار کیا، اور پہلی بار ہوم گرؤنڈ پر وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے تیسرے میچ میں سب سے زیادہ 11وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھارت کے رشپ پنٹ نے سب سے زیادہ پہلی اننگز میں 60 اور دوسری اننگز میں 64 رنز بنائے۔

ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

فروری 2013 سے اکتوبر 2024 تک بھارت کی ہوم گراؤنڈز پر سیریز جیتنے کی تاریخ

آسٹریلیا کے خلاف 0۔4 سے فتح – 2012/13

ویسٹ انڈیز کے خلاف0۔ 2 سے فتح – 2013/14

جنوبی افریقہ کے خلاف 0۔ 3 سے فتح – 2015/16

نیوزی لینڈ کے خلاف 0 – 3 سے فتح – 2016/17

انگلینڈ کے خلاف 0۔4 سے فتح – 2016/17

بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 1 سے فتح – 2016/17

آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے فتح – بی جی ٹی 2016/17

سری لنکا کے خلاف 0۔ 1 سے فتح – 18 ۔2017

افغانستان کے خلاف 0۔ 1سے فتح – 2018

ویسٹ انڈیز کے خلاف 0۔ 2 سے فتح – 2018/19

جنوبی افریقہ کے خلاف0 ۔3 سے فتح – 2019/20

بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 2 سے فتح – 2019/20

انگلینڈ کے خلاف 1۔3 سے فتح – 2020/21

نیوزی لینڈ کے خلاف 0۔ 1سے فتح – 2021/22

سری لنکا کے خلاف 0۔ 2 سے فتح – 2021/22

آسٹریلیا کے خلاف 1۔2 سے فتح – 2022/23

انگلینڈ کے خلاف 1۔3 سے فتح – 2023-24

بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 2 سے فتح -25 ۔2024

نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 کی شکست – 25 ۔2024

تعارف: News Editor