پشاور بیڈمنٹن کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور بیڈمنٹن کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

ریجنل سپورٹس آفس پشاور اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ پشاور بیڈمنٹن کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، فائنل میں سمیش بیڈمنٹن کلب نے خلیل بیڈمنٹن کلب ریگی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ قومی بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی ، ریجنل سپورٹس افسر کاشف فرحان، سیکرٹری بیڈمنٹن ایسوسی ایشن امجد خان،

ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے کوچز ندیم خان، حیات خان اور بشریٰ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں خواتین کی آٹھ اور مردوں کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا،پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ بیڈمنٹن کپ میں خواتین کے مقابلوں میں پشاور وائٹ کی ٹیم نے پشاور ریڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ کھیل کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند اور فعال بنانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ ایسے کھیل مقابلے نوجوانوں کو محنت،

نظم و ضبط اور ٹیم ورک جیسے اوصاف سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جو نہ صرف کھیل بلکہ زندگی کے دیگر میدانوں میں بھی کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرے گی تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے زیادہ مواقع مل سکیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کی کھیلوں کے فروغ میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تعارف: News Editor