آئی سی سی چمپئنز ٹرافی ; بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ڈیڈلاک برقرار؟

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ڈیڈلاک برقرارہے۔

ذرائع کا کہنا ہے میگا ایونٹ کے انعقاد میں100سےبھی کم دن رہ گئے،جیسے جیسے دن کم ہوں گے ٹرافی کی فیس ویلیو کم ہوتی جائےگی،براڈ کاسٹرز شیڈول فائنل نہ ہونے پر تذبزب کا شکارہیں۔

آئی سی سی نے میگاایونٹ کیلئے کائونٹ ڈاؤن تقریب بھی منعقد نہیں کرائی،آئی سی سی نے موجودہ صورتحال پر بورڈ ممبرز سے مشاورت شروع کردی۔

آئی سی سی نے براڈ کاسٹر کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس 3 بلین ڈالر میں فروخت کررکھے ہیں،براڈ کاسٹرز نے یقین دہانی مانگی تھی کہ میگا ایونٹس میں کم سے کم 4 پاک بھارت میچز ہوں۔

تعارف: News Editor