جونیئر ہاکی ایشیا کپ کیلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

 پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے ایونٹ کےلیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، حنان شاہد کو کپتان اور سفیان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کےلیے پاکستانی اسکواڈ میں گول کیپر علی رضا، فیضان جنجوعہ، سفیان خان، عقیل احمد، بلال اسلم، ندیم خان، محمد زین، وسیم، سمیع، ذکریا حیات، محمد عماد، مغیرہ، رانا ولید، حمزا فیاض، بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ شامل ہیں۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ 26 نومبر سے مسقط عمان میں شروع ہوگا، ایک روزہ ٹرائیلز نئی سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں ہوئے۔ دانش کلیم، کاشف جواد اور محمد خالد پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان کیا اور کہا کہ جونیئر ایشیاکپ کی ٹاپ چھ ٹیمیں جونیئر ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

تعارف: News Editor