آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کراچی میں سفر اختتام،
کراچی میں مزار قائد میں ٹرافی کی نمائش کے موقع پر فوٹو سیشن ہوا
چمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے
اور ٹرافی کے ساتھ ان کا خصوصی فوٹو سیشن ہوا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کراچی میں سفر اختتام ہوگیا، ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تین روز تک کراچی میں رہی،
شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کو 25 نومبر تک کراچی میں رہنا تھا، سیاسی جماعت کے دھرنے کے اعلان کے بعد ٹرافی کا سفر مختصر کرنا پڑا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 20 نومبر کو کراچی آئی تھی ، چیمپئنز ٹرافی کو کراچی کے 10 مقامات کا دورہ کروایا گیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اب 25 نومبر کو کراچی کے بجائے لاہور سے افغانستان روانہ ہوگی۔
آئی سی سی نے 14 نومبر کو ٹرافی متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچائی تھی۔ ٹرافی کے ٹور کا آغاز 16 نومبر کو اسلام آباد سے کیا گیا تھا،
17 نومبر کو ٹرافی کو ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ایبٹ آباد لیجایا گیا۔ 19 نومبر کو ٹرافی مری پہنچائی گئی، 20 نومبر کو اسے نتھیا گلی پہنچایا گیا
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں لے جایا جائے گا، پاکستان کے بعد ٹرافی 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں رہے گی۔
اس کے بعد 10 سے 13 دسمبر تک بنگلہ دیش، 15 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقہ، اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا کا ٹور ہوگا۔
اس کے بعد 6 جنوری سے 11 جنوری تک ٹرافی کا ٹور نیوزی لینڈ کا ہوگا، جبکہ 12 سے 14 جنوری تک انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری تک ٹرافی انڈیا میں رہے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے۔