جونیئر ہاکی ایشیا کپ: گرین شرٹ نے اومان کو ہرا کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: گرین شرٹ نے اومان کو ہرا کر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

اومان : جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی، گرین شرٹس نے اومان کو 0-7 سے شکست دے دی۔

مسقط اومان میں جاری ایونٹ کے میچ میں پاکستان ٹیم کے رانا ولید نے 2، ندیم خان، سفیان، حنان شاہد، قیوم اور بشارت نے 1،1 گول سکور کیا، پاکستان نے ایونٹ کے اپنے 3 میچز میں مجموعی طور پر 20 گولز سکور کرلیے ہیں۔

خیال رہے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

تعارف: News Editor