انگلینڈ کا ویزا نہ ملنے پرعثمان وزیر کی اگلی پروفیشنل فائٹ منسوخ
پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی اگلی پروفیشنل فائٹ منسوخ کردی گئی۔ عثمان وزیر کو میکسیکو کے گارشیا لوپیز سے 7 دسمبر کو انگلینڈ میں فائٹ کرنا تھی، بروقت ویزا جاری نہ ہونے سے عثمان وزیر کی فائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔
عثمان وزیر اب یہ فائٹ فروری میں کروانے کیلئے کوشاں ہیں، عثمان وزیر اب تک ہونے والی 14 پروفیشنل فائٹس میں ناقابل شکست ہیں۔ پاکستانی باکسر کا مستقبل میں بروقت ویزا کے اجرا کےلیے حکومتی مدد کی اپیل کی۔