قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کر دی گئی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے 25 دن کا یومیہ الاؤنس مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) مالی مشکلات کے باعث اگست اور ستمبر کے دوران کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس فراہم کرنے سے قاصر رہی تھی۔
ہاکی پلیئرز کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے الاؤنس کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی تھی تاہم فنڈز آنے کے بعد پی ایچ ایف نے ہر کھلاڑی کو یومیہ 20 ہزار روپے ادا کیے۔
فیڈریشن نے تاخیر کے دوران کھلاڑیوں کے صبر اور تعاون پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔