چیمپئنز ٹرافی2025، آئی سی سی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئَنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی کے لیے پاکستانی نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
دونوں فریقوں کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ اسی طرح 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور اس کے حصے کے میچز کولمبو میں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقوں کی اس رضامندی کے نیتجے میں اب پی سی بی کو زرتلافی کے طور پر کچھ نہیں ملے گا۔