پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اجلاس ،عہدیداران کا انتخاب

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اجلاس ،عہدیداران کا انتخاب

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا،ملک محمد احمد سعید ایسوسی ایشن کے صدر، محمد یاسین سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ نمائندوں نے شرکت کی جس میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کی خالی ہونے والی سیٹ پر رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد سعید کو اتفاق رائے سے صدر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن منتخب کیا گیا جبکہ سیکرٹری کے عہدہ پر محمد یاسین کو منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے متوازی تنظیم بنانے پر سابق اولمپیئن آصف باجوہ، سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپیئن رانا مجاہد، میاں زاہد اقبال، ہارون سعید، کاشف علی سمیت دیگر افراد پر دس دس سال کی پابندی عائد کرنے کی قرار داد منظور کی گئی۔

اس موقع پر نو منتخب صدر اور سیکرٹری نے صوبے میں ہاکی کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دیگر منتخب ارکان میں چوہدری طاہر شریف گجر سینئر نائب صدر، راجہ شجاع اقبال نائب صدر، مبشر چوہدری ایسوسی ایٹ سیکرٹری، رانا لیاقت جوائنٹ سیکرٹری، حافض ارشد زاہد فنانس سیکرٹری

جبکہ ایگز یکٹو کمیٹی میں راجہ ممتاز حسین چیئرمین، اولمپیئن دلاور حسین، ملک محمد اکبر، طارق کھوکھر، اویس سلطان پاشا، ہارون بٹ، محمد بلال، قمر ضیاء، قدیر بشیر، یامین بھٹی، حسن شاہ اور اصغر گوگا شامل ہیں۔

تعارف: News Editor