چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلینڈ نے سکواڈ کا اعلان کردیا

 انگلینڈ چیمپینز ٹرافی کے لیے سکواڈ کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ نے دورہ بھارت اور چیمپینز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، جوز بٹلر کپتان برقرار، بین سٹوکس 15 رکنی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پائے

دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جیکب بیتھل ، ہیری بروک، بریدن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی سمتھ ، لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

چیمپینز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول میں انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے۔

error: Content is protected !!