چیمپئنز ٹرافی2025 ; پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا

چیمپئنز ٹرافی:پاک بھارت ٹاکرا23فروری کو ہوگا

پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے ۔ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پیریڈرکھا گیا ہے ، اس سپورٹ پیریڈمیں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے ۔ یہ وقت 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہونگے ۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔تین میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے ۔

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا۔ فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے

error: Content is protected !!