آئی سی سی ویمنزچیمپیئنزشپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے نام
آسٹریلیا نےمسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئنز شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا ویمنز ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے 39 پوائنٹس کے ساتھ ویمنز چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور ساؤتھ افریقہ کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ریس سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم 17 پوائنٹس کےساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کی پہلی 6 ٹیمیں اگلے سال ہونےوالےویمنز ورلڈکپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
آسٹریلیا،انگلینڈ،بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں ورلڈکپ کے لئےبراہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔