ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ انٹرکلب ہاکی چیمپیئن شپ یکم جنوری تا پانچ جنوری 2025 ڈی ایچ اے ہاکی گراونڈ گوجرانوالہ میں کھیلی جائیگی۔ ایونٹ کا افتتاح صدر ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محمد ادریس کرینگے۔
ایونٹ میں ڈی ایچ اے گوجرانوالہ سے ملحقہ تمام ہاکی کلب حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر منور حسین انصاری ایڈووکیٹ کو تعینات کیا گیا ھے جبکہ طارق وسیر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر متعین کئے گئے ہیں۔ سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر مبارک علی ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
آرگنائزنگ سیکرٹری و سیکرٹری ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محمد سعید کے مطابق ایونٹ کے ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز پینل کا اعلان صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ محمد ادریس کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد آئیندہ چند روز میں کر دیا جائے گا ۔
ڈی ایچ اے گوجرانوالہ انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ کےآرگنائزنگ سیکرٹری و سیکرٹری ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محمد سعید نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈی ایچ اے گوجرانوالہ سے ملحقہ تمام ہاکی کلبوں کو مطلع کیا جاتا ھے کہ مکمل ایس او پی کے مطابق ایونٹ میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کے لئے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔